کوئٹہ میں ایک بار پھر دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے مشہور علاقے اسپینی روڈ پر ہوا، جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص حملہ آور معلوم ہوتا ہے، تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کی علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مقامی ہسپتال انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

















