Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی گلوکارہ کی تصویر نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر سج گئی

عالمی میوزک اسٹریمنگ سروس اسپاٹیفائی کی جانب سے جولائی کے مہینے کیلئے ’ایکول پاکستان ایمبیسڈر‘ منتخب ہونے پر پاکستانی گلوکارہ انورال خالد کی تصویر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر سج گئی۔ 

پاکستانی گلوکارہ کے گانے ’ٹرسٹ ایشوز‘ کو بھی اسٹریمنگ سروس کے ’ایکول پاکستان‘ پلے لسٹ کے اندر شامل کیا گیا ہے۔

انورال خالد نے اپنا میوزک ڈیبیو 2020 کو کیا تھا اور اس کے بعد متعدد بڑے ناموں کے ساتھ انڈسٹری میں کام کیا اور گانے تخلیق کیے۔

اسٹریمنگ سروس کی جانب سے ایمبیسڈر منتخب ہونے پر گلوکارہ نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اعزاز قرار دیا ہے۔

انورال خالد کے مطابق اسپاٹیفائی نے موسیقی کے میدان میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے اور ان کا ’ایکول پاکستان‘ پروگرام ایک بہترین اقدام ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں