انٹرنیٹ پر ایک پرانی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کو ایک ساتھ مزاحیہ انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں، شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کو لڑکی بنے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
یہ ویڈیو ایک ایوارڈ شو کی ہے جس میں یہ دونوں اداکار اپنا ایک نیا انداز پیش کر رہے ہیں۔
ویڈیو کے آغاز میں دونوں سپر اسٹارز کو مہاراشترا کا عورتوں کا روایتی لباس پہنے اور مزاحیہ انداز میں پول ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
ڈانس پرفارمنس کے بعد دونوں اداکار تمام سامعین کو اپنی مزاحیہ باتوں سے ہنسانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
اس پرانی ویڈیو پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں نے شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کو دیسی باربی کا خطاب دیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















