Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ادیتیا کا اننیا کے ہمراہ وائرل ہونے والی تصاویر پر اظہارِ خیال

بالی وڈ کے معروف اداکار ادیتیا رائے کپور نے اداکارہ اننیا پانڈے کے ہمراہ وائرل تصاویر پر خاموشی توڑ دی۔

گزشتہ دنوں ادیتیا رائے کپور سے اداکارہ اننیا پانڈے کے ہمراہ اسپین اور پرتگال سے وائرل ہونے والی تصاویر کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

میڈیا کے سوال پر ادیتیا رائے نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں ہوں لیکن میں نے سنا ان کے بارے میں، مجھے کام سے وقفے کی اشد ضرورت تھی، اس لئے میں بیرون ملک گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وہاں ممبئی کی بارش کو بہت یاد کیا لیکن جب سے واپس آیا ہوں تو 1 ہفتے سے مسلسل بارش ہو رہی ہیں جن سے میں لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار ادیتیا رائے کپور اور اداکارہ اننیا پانڈے کی ایک ساتھ تصاویر خوب وائرل ہو رہی تھیں جو سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں