Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اکشے کمار کی فلم او ایم جی 2 کا ٹریلر جاری

بالی ووڈ کے کھلاڑی، اکشے کمار، ایک بار پھر سلور اسکرین پر انتہائی متعقو سیکوئل ‘او ایم جی 2’ کے ساتھ جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔

‘او ایم جی – اوہ مائی گاڈ’ کی شاندار کامیابی کے بعد، اس فلم کے سیکوئل کا ٹریلر آج جاری کردیا گیا ہے۔

 

فلم کا ٹریلر باضابطہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے، جس سے ان کے مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ امت رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 11 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

‘OMG 2’ کے ٹریلر کی نقاب کشائی ایک عظیم الشان تقریب میں کی گئی جس میں شائقین اور میڈیا کی طرف سے زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا۔
ٹریلر دلچسپ کہانی کی ایک جھلک پیش کرتا ہے، جو مزاح، روحانیت اور سماجی تبصرے کے دلکش امتزاج کے گرد گھومتی ہے۔

لارڈ شیوا کے کردار میں اکشے کمار کے علاوہ، فلم میں پنکج ترپاٹھی اور یامی گوتم بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

ٹریلر میں ارون گوول کی فلم میں ایک بااثر شخص کا کردار ادا کرنے کی ایک جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اکشے کمار نے اپنی فلم او ایم جی 2 کے پہلے ٹریلر کی ریلیز ملتوی کر دی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں