Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار دھرمیندر کا ہریانہ میں نسلی فسادات پر اظہارِ افسوس

بالی وڈ اداکار دھرمیندر نے ہریانہ میں نسلی فسادات پر افسوس کا اظہار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیجینڈ اداکار دھرمیندر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ قہر کیوں؟ کس لیے؟ بخش دے مالک، اب تو بخش دے، اب برداشت نہیں ہوتا۔

یہ ہی نہیں بلکہ اداکار نے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے امن اور بھائی چارے کی اہمیت پر زور دیا۔

دھرمیندر نے کہا کہ اپنے وطن میں، تیری دنیا میں، مجھے امن سکون بھائی چارہ چاہیے۔

واضح رہے کہ ہریانہ میں شروع ہونے والے فسادات گڑگاؤں تک پھیل گئے ہیں جن میں اب تک کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں