Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی اداکار سلمان خان سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے۔

حال ہی میں بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 2 کے میزبان اور بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ سمجھے جانے والے گولڈی برار کی جانب سے قتل کی ایک اور دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بگ باس سیزن 2 کی حالیہ قسط میں سلمان خان نے کنٹسٹینٹ ایلوش یادیو پر ساتھی کنٹسٹینٹ بیبیکا دھرو اور جیا شنکر سے بدسلوکی کے باعث غصے کا اظہار کیا تھا، ساتھ ہی ایلوش کو اپنی فین فولوونگ پر غرور نہ کرنے کا کہا تھا۔

بعدازاں ایلوش یادیو کے مداحوں نے سلمان خان کو خاصا تنقید کا نشانہ بنایا لیکن یہ تنقید اب گینگسٹر گولڈی برار کی جانب سے قتل کی دھمکی میں تبدیل ہوگئی ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق گولڈی برارکی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں سلمان خان  کو ایلوش پر کیے گئے غصے کے نتیجے میں قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں