Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم راکی اور رانی میں اداکار رنویر کے معاوضہ کی رقم نے مداحوں کو حیران کر دیا

بالی وڈ اداکار رنویر نے فلم راکی اور رانی میں کام کرنے کے لیے ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ سے کہیں زیادہ معاوضہ لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں پنجابی لڑکے راکی ​​کا کردار ادا کرنے کے لیے 25 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے۔

جبکہ عالیہ بھٹ نے فلم’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں رانی چترجی کا کردار ادا کرنے کے لیے 10 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے۔

عالیہ بھٹ کی 2022ء سے ایک کے بعد ایک تمام فلمیں باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کر رہی ہیں۔ ان کی کامیاب فلموں میں’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘، ’آر آر آر‘، ’ڈارلنگز‘ اور ’براہمسترا: پارٹ ون – شیوا‘  شامل ہیں۔

رنویر کپور کا معاوضہ نہ صرف عالیہ بھٹ سے زیادہ ہے بلکہ تقریباََ تین گُنا زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ فلم’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ 28 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں