Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کی موجیں؛ اہم خبر آگئی

سرکاری ملازمین کو مالی سال 2023-24 کے پہلے ماہ تنخواہ اضافے سے ملے گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کو مالی سال 2023-24 کے پہلے ماہ جولائی کی تنخواہ بنیادی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے سے ملے گی جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن 5 فیصد اضافہ پر ملے گی۔

سرکاری ملازمین پر وفاق کی طرز پر اضافے کا اطلاق اگست سے ہوگا۔

یکم اگست سے گریڈ ایک سے سولہ تک 35 فیصد رننگ بنیاد پر اضافے سے تنخواہ ملے گی اور گریڈ 17 سے 22 تک 30 فیصد اضافہ ہوگا جبکہ پینشن میں 17.5 فیصد اضافہ بھی اگست میں ہی ملے گا۔

کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ پنجاب نےتاحال اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ نگران صوبائی کابینہ نے 22 جولائی کو پنجاب میں وفاق کی طرز پراضافہ منظور کیا تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں