امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو سازش کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی سے دو دنوں میں 54 بلز پاس ہو گئے، یہ اسمبلی ہے یا کارخانہ؟ قوم کو بتایا جائے کس کے پریشر پر قوانین پاس ہو رہے ہیں؟ حکمران جو قوانین بنا رہے، وہ انہی کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنائیں گے،
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے 25 یونیورسٹیوں کی منظوری دے دی گئی، استحصالی اور طبقاتی تعلیمی نظام نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دیں، نوجوان نسل کو سازش کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے، یونیورسٹیاں، کالجز نشہ کی فروخت اور استعمال کے اڈے بن گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سمسٹر سسٹم کے نام پر طلبہ و طالبات کی بلیک میلنگ ہوتی ہے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور واقعہ سے قوم کے سر شرمندگی سے جھک گئے ہیں، مجرموں کو کڑی سزا دی جائے، اس حادثہ پر مٹی ڈالنے نہیں دیں گے۔



















