چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب اور پولیس نے مختلف مقدمات میں طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد پولیس نے 2 بجے تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں طلب کیا گیا ہے،
چیئرمین پی ٹی آئی تھانہ ترنول کے دو اور تھانہ کوہسار کے ایک مقدمے میں 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو ایس ایس پی آفس جی 11 میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
طلبی نوٹس کے مطابق عدم پیشی کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔
نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل نیب میلوڈی آفس میں طلب کرلیا ہے، 190 ملین پاؤنڈز کی غیرقانونی منتقلی کی نیب انوسٹی گیشن کی جائے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو کو صبح 11:30 پر نیب پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور کیس سے متعلق دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔



















