Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرن جوہر نے ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کے اہم حقائق سے پردہ اٹھادیا

بالی ووڈ اداکار رنویور سنگھ اور معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ جو کہ گزشتہ ہفتے ریلیز ہوئی ہے اور باکس آفس پر کافی اچھا بزنس بھی کر رہی ہے۔

اس فلم کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اپنی فلم کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہدایتکار کرن جوہر کی جانب سے پروڈیوسرز کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں فلم کے حوالے سے کچھ اہم حقائق سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔

کرن جوہر نے 7 سال بعد اپنی واپسی والی فلم کو اتنا پیار دینے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔ بعد میں کرن جوہر نے فلم کے اختتامی سین کا حوالہ دیا جس میں راکی ​​رندھاوا عرف رنویر سنگھ اور رانی عرف عالیہ بھٹ کی شادی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا، “عالیہ اور رنبیر کی شادی ہوئی تھی اور چار دن بعد ہم رنویر اور عالیہ کے ساتھ اپنے اس سیکونس کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

چنانچہ اس طرح عالیہ بھٹ نے دو بار شادی کی، ایک حقیقی زندگی میں اور دوسری ریل لائف میں۔ اور اس منظر میں عالیہ بھٹ کے ہاتھ میں جو مہندی لگی ہے یہ وہی مہندی ہے جو انہوں نے اپنی اصل شادی کی تقریبات میں لگائی تھی۔

راکی اور رانی کی پریم کہانی سات سال بعد کرن جوہر کی بطور ہدایت کار واپسی کی نشاندہی کر رہی ہے۔ عالیہ اور رنویر کے علاوہ اس فلم میں تجربہ کار اداکار دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن کے ساتھ ٹوٹا رائے چودھری اور چرنی گنگولی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں