Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم کون ہوگا؟ اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد: نگران سیٹ اپ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد کا سربراہی اجلاس جاری ہے جس میں نگران وزیراعظم کے لیے متعدد ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں نگران وزیر اعظم کے تقرر اور نگران سیٹ اپ کی تشکیل سے متعلق امور زیر غور ہیں جبکہ وزیر اعظم نگران وزیر اعظم کے ناموں پر مشاورت کررہے ہیں۔

اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری،  اختر مینگل، آفتاب شیرپاو، میر کبیر، محسن داوڑ اور احسن اقبال سمیت وفاقی وزراء بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا جلاس ویڈیو لنک کے ذریعے جاری ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں