Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رمشا خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق تمام خبروں کی تردید کر دی

پاکستان کی معروف اداکارہ رمشا خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ رمشا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ میں اداکاری نہیں چھوڑ رہی، براہ کرام سوشل میڈیا پر جو دیکھیں اُس پر یقین نہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے اداکارہ رمشا خان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا تھا جس میں اداکارہ نے ایک سوال پر شادی کے بعد اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اب رمشا خان نے اس حوالے سے تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں