Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ جہانگیر ترین نے بڑا اعلان کردیا

استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ملک کو استحکام دلانا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی قیادت کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں بھرپور سیاسی سرگرمیوں کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔

 چیئرمین جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اس نشست میں اہم فیصلے ہوئے جبکہ مرکزی قیادت کا آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں اسحاق خاکوانی، عامر کیانی، فردوس عاشق اعوان، عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال نے شرکت کی۔

اس موقع پر پارٹی کے اہم تنظیمی امور پر بھی مشاورت ہوئی جبکہ رہنماؤں کے مابین ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کی گیا۔

 جہانگیر خان ترین کہنا تھا کہ ملک کو استحکام دلانا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔

عبدالعلیم خان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سیاسی لحاظ سے مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں