Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم نے نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا آج راولپنڈی میں افتتاح کردیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء اور اعلیٰ سول و ملٹری حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ایک قومی اور اسٹریٹجک اہمیت کے منصوبے کے طور پر جو ملک کے لیے کثیر جہتی فوائد حاصل کرے گا۔

منصوبہ پاکستان میں تکنیکی ترقی کی حوصلہ افزائی کرے گا اور نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرکے پاکستان کی خود انحصاری کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

 یہ منصوبہ ایوی ایشن، اسپیس اور سائبر کے میدانوں میں ڈیزائن، تحقیق، ترقی اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے ضروری عناصر کا ایکو سسٹم فراہم کرے گا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ کی انتھک کاوشوں سے یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں