گورنر سندھ نے کہا ہے کہ پاک ایران باہمی تعاون میں اضافے سے دونوں ممالک کی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے نائب وزیر خارجہ مہدی سفاری اور سیستان کے گورنر محمد کماری کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں پاک ایران باہمی تعلقات،ان کے فروغ کے اقدامات ،سندھ اور سیستان کے مابین تعاون میں اضافہ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک ایران باہمی تعاون میں اضافے سے دونوں ممالک کی معیشت کو فائدہ ہوگا، باہمی تعلقات میں اضافہ کے لئے مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلے ضروری ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















