Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مودی دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،صدر آزاد کشمیر

صدر آذاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ  مودی دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی صورتحال کو غیر قانونی طریقے سے تبدیل کیا، مودی نے مقبوضہ کمشیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی اور کررہا ہے۔

بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ مودی مقبوضہ کشمیر میں حلقہ بندیاں تبدیل کرہا ہے، اگلے سال الیکشن ہے، مودی کی خواہش ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندو وزیر اعلیٰ لایا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 8 تاریخ کو یاسین ملک کی تاریخ بھی ہے، مودی کی کوشش ہے انہیں عمر قید کی بجائے سزائے موت دی جائے، مودی جو کچھ کررہا ہے، ہمیں اسکا بھرپور جواب دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5  اگست پھر آرہا ہے، دنیا بھر کے لوگوں سے گزارش ہے کہ کشمیریوں کی آواز بنیں، کشمیریوں کی یکجہتی کے لیے مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔

صدر آذاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا مزید کہنا تھا کہ مودی دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، مودی بھارت میں مسلمان، سکھ اور عیسائیوں پر بھی مظالم ڈھا رہا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں