وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ بھارت جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری اور پاکستانی عوام 5اگست کو یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت نے ہندوتوا ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔ اقلیتوں کے لیے بھارت کی سرزمین کو تنگ کیا جارہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
چودھری انوار الحق نے یہ بھی کہا کہ حریت قیادت، انسانی حقوق کے کارکن اور صحافی پابند سلاسل ہیں، کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے، بھارت نے 4.2ملین غیر ریاستی افراد کوکشمیرکے ڈومیسائل جاری کیے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے مزید کہا کہ بھارت جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کررہا ہے، عالمی برادری کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















