Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چنکی پانڈے کا اننیا پانڈے کی ڈیٹنگ کی خبروں پر ردعمل

آخرکار چنکی پانڈے نے اپنی بیٹی اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کی ڈیٹنگ افواہوں پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں، چنکی پانڈے نے اننیا کے رشتے کی حیثیت سے متعلق رپورٹس پر اپنا موقف شیئر کیا اور  کہا ہے کہ افواہیں ایک اداکار ہونے کا ایک حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ اننیا پانڈے کس کے ساتھ بہترین لگ رہی ہیں اور کیا انہوں نے کبھی اننیا کے کسی بوائے فرینڈ کو مسترد کیا ہے اور کیا اپنی بیٹی کے ساتھ ڈیٹ کرنے والے کسی مرد کے لیے اس کی ایک شرط ہے، اس حوالے سے بھی چنکی پانڈے نے کئی انکشافات کئے ہیں۔

چنکی نے کہا، ’’نہیں نہیں… وو تو ہونے والا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ تم روح سے جیتے ہو، تم روح سے مرتے ہو۔ ہم گلیمر کے پیشے میں ہیں، یہ سب ہونے والا ہے ۔ یہ کولیٹرل ڈیمیج ہے، ہونے والا ہے۔ آپ اسے روک نہیں سکتے۔”

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اننیا آدتیہ رائے کپور کے ساتھ اچھی لگ رہی ہیں تو چنکی نے دیگر اداکاروں کے ناموں کا ذکر کرتے ہوئے جواب دیا اور کہا کہ شروع میں ٹائیگر شروف سے لے کر کارتک آریان تک، اداکاروں نے ان کے ساتھ جوڑی بنائی اور اننیا ان کے ساتھ ‘شاندار’ لگ رہی تھیں۔

اداکار نے کہا اننیا نے ‘ہمیشہ اپنے ہیروز کی تعریف کی ہے’ اور یہ اس کے لیے بہت اچھا سفر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘وہ خوش قسمت ہیں’۔

اسی انٹرویو میں اداکار سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی اننیا یا اپنی چھوٹی بیٹی رائیسا پانڈے کے بوائے فرینڈز میں سے کسی کو مسترد کیا ہے جس کے جواب میں انہوں نے کہا، “مجھے اس کی ضرورت نہیں، وہ صرف رد کر دیتے ہیں۔ میں نے ان کو بولا جو بھی ہوگا، اسے مجھ سے بہتر ہونا پڑے گا۔”

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں