Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹارگٹ ہے ایک سال میں کام مکمل کیا جائے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں حالات تبدیل ہو رہے ہیں، شہر سے کچرا اٹھتا نظر آرہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عباسی شہید اسپتال کی او پی ڈی فوری ٹھیک کی جائے گی۔

میئر کراچی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اس تفریق کی سیاست کو ختم کیا جائے، بلاول صاحب چاہتے ہیں یہاں محبت کی سیاست کی جائے، جماعت اسلامی کے چیئرمین سے کہتا ہوں مل کر کام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ چودہ اگست کی معرفت سے فیصلہ کریں ڈھڑوں میں نہیں بنٹیں گے بلکہ مل کر کام کریں گے، پیپلز پارٹی کے ایم سی کے دروازے آپ سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں، ہم عزم کرتے ہیں کراچی کی ترقی میں سب ساتھ ہیں، بلاول پاکستان کو آگے لے کر جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں