سعودی عرب سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت مصدق ملک نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے عندیے کی تصدیق کی۔
مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان میں 24 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی اور توانائی کے3 شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں کی گئی پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ دوست ملک سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















