Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلمیں کرنا میرے مزاج کا حصہ نہیں ہے، فاطمہ آفندی

پاکستان کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی کا کہنا ہے کہ فلمیں کرنا میرے مزاج کا حصہ نہیں ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کی جہاں ان سے مختلف سوالات کیے گئے۔

گفتگو کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا آپ کو فلموں کی آفرز ہوئیں؟ جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم ایک دوسرا میڈیم ہے جس میں آپ کو ٹکٹ بیچ کر لوگوں کو بلانا پڑتا ہے۔ تو اس میں گلیمر بھی ہوتا ہے، فلموں میں کچھ ایسے سین ہوتے ہیں جو وہ پرفارم کرنا بہتر نہیں سمجھتیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی آرٹ فلم ہو جس میں وہ اپنی مرضی کا لباس زیب تن کر سکیں یا ایسا کردار ہو تو میں فلم کر سکتی ہوں۔

میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا ایسی پابندی آپ نے خود عائد کی یا شوہر کی جانب سے لگائی گئی ؟

سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوہر کی جانب سے کام کرنے پر کبھی پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ نہ ہی انہوں نے کبھی روکا ہے۔

 فاطمہ نے کہا کہ ان کی پرورش ہی ایسے ہوئی ہے۔ کوئی بھی فلم کوئی بھی شہرت اتنی قیمتی نہیں کہ میں ان سرحدوں کو توڑوں جو میری مرضی کے خلاف ہو۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں