Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیشن انڈسٹری اب پہلے سے کافی بہتر ہے، نادیہ حسین

معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے کہا ہے کہ فیشن انڈسٹری اب پہلے سے کافی بہتر ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جیسے ہی کوئی خاتون خود کو بطورِ ماڈل متعارف کرواتی ہیں تو اسے غلط سمجھا جانے لگتا ہے، یہاں تک کہ ان کے کردار پر شک کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک خاتون ماڈلز کو غلط سمجھا جاتا ہے اور مجھے بھی غلط سمجھا جاتا تھا لیکن پھر میں نے ماڈل کے ساتھ اپنی شناخت کے لیے دوسری چیزیں بھی کرنا شروع کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اب فیشن انڈسٹری پہلے سے کافی بہتر ہے لیکن تاحال سماج میں ماڈلز اور خصوصی طور پر خواتین ماڈلز کے لیے خراب سوچ پائی جاتی ہے اور انہیں ان کے لباس اور انداز کی وجہ سے غلط سمجھا جاتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں