Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی نژاد ٹک ٹاکر قتل کے الزام میں گرفتار

برطانوی نژاد معروف پاکستانی ٹک ٹاک و انفلوئنسر مہک بخاری اور ان کی والدہ پر دو نوجوانوں کے قتل کا الزام ثابت ہوگیا ہے۔

برطانوی عدالت نے  ٹک ٹاکر مہک بخاری اور ان کی والدہ کو دہرے قتل کے کیس میں مجرم قرار دے دیا ہے۔

Who is TikTok girl Mahek Bukhari and what did she do?

لیسٹر کراؤن کورٹ نے ٹک ٹاکر مہک بخاری اور ان کی والدہ انسرین بخاری پر ثاقب حسین اور محمد ہاشم نامی دو نوجوانوں کی کار کا پیچھا کرتے ہوئے جان بوجھ کر حادثہ کر کے قتل کرنے کا جرم عائد کیا ہے۔

دونوں ملزماؤں نے عدالت کے سامنے جرم سے انکار کیا ہے، تاہم دونوں کو یکم ستمبر کو سزا سنائی جائے گی۔

مہک بخاری اور ان کی والدہ نسرین کے خلاف یہ فیصلہ 3 ماہ کے ٹرائل کے بعد سنایا  گیا ہے۔

Tik Tok influencer Mahek Bukhari and her mother Ansreen Bukhari found guilty of murder | Independent.ie

خیال رہے کہ مجرمہ نے مبینہ طور پر سیکس ٹیپ کے ذریعے والدہ کو بلیک میل کرنے والے 21 سالہ ثاقب اور ان کے ساتھی ہاشم کو پلاننگ کے ذریعے قتل کردیا تھا۔

21 سالہ نوجوان ثاقب حسین کی جانب سے ٹک ٹاکر مہک بخاری کی والدہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات بے نقاب کرنے اور نازیبا ویڈیو استعمال کرنے کی دھمکی کے بعد دونوں خواتین نے ان کے قتل کا منصوبہ بنایا اور 11 فروری 2022 کو ان کی کار کا پیچھا کرتے ہوئے حادثے سے دو چار کیا جس میں ثاقب اور ان کا دوست محمد ہاشم جاں بحق ہوگئے۔

TikTok influencer accused of 'murdering her mother's lover' told police 'a pack of lies'... - LBC

حادثے سے کچھ دیر قبل ہی ثاقب نے پولیس کو ایمرجنسی کال کی تھی جس میں انہوں نے دو خواتین کی جانب سے اپنا پیچھا کیے جانے اور قتل کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں