وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہا کہ ٹرین حادثہ تخریب کاری بھی ہوسکتا ہے اور مکینیکل فالٹ بھی ہوسکتا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہزارہ ایکسپریس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، پہلے ریلیف پھر تحقیقات ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرین مناسب رفتار سے چل رہی تھی، یہ حادثہ تخریب کاری بھی ہوسکتا ہے اور مکینیکل فالٹ بھی ہوسکتا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ نوابشاہ اور سکھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی کردی گئی ہے۔ صبح سوچ رہا تھا کہ اللہ خیر کرے 3 دن رہ گئے کوئی بری خبر نہ آجائے۔
واضح رہے کہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں

















