Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کچھ وجوہات کی بنا پر صدر مملکت کا انتخاب تاخیر کا شکار ہوجائے گا،وزیر قانون

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ کچھ وجوہات کی بنا پر صدر مملکت کا انتخاب تاخیر کا شکار ہوجائے گا۔ 

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم کے بعد جس طرح وزیر اعظم کو یہ اختیار دیا گیا ہے کے نگران وزیر اعظم کے نا آنے تک وزیر اعظم ہی کام جاری رکھیں گے، اسی طرح صدر مملکت جب تک نئے صدر کا انتخاب نہیں ہوتا تو عارف علوی ہی کام جاری رکھیں گے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر وہ خود مسعفی ہوتے ہیں یا پھر وہ یہ فیصلہ کرتے ہیں کے انھیں مزید صدر پاکستان نہیں رہنا تو پھر آئین میں اس کا طریقہ کار موجود ہے، چیئر مین سینٹ یا پھر اسپیکر قومی اسمبلی ایکٹنگ صدر کی خدمات سرانجام دیں گے۔

متعلقہ خبریں