Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موقع ملا تو ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کریں گے، سراج الحق

امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موقع ملا تو ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے گجرات میں  خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک طرف بدامنی ہے دوسری طرف معاشی بربادی ہے اور تیسری طرف عدالتوں میں انصاف نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں معاشی بربادی ہے اسکی وجہ سے مہنگائی اور بیروزگاری ہے، حکمرانوں کا نظام سودی اور امریکی غلامی ہے، آئی ایم ایف کے قرضوں کی بنیاد پر حکمرانوں نے ملک چلانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے فرمایا سود میرے خلاف جنگ ہے، نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ سود ایسا ہے جیسے ماں کے ساتھ نکاح کرنا۔

سراج الحق نے کہا کہ 75 سالوں سے اس ملک میں سودی نظام جاری ہے، جماعتِ اسلامی کو موقع ملا تو ہم اس سودی نظام کا خاتمہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ چاردیواری کے اندر آپکے علیحدہ کھیل کے میدان ہوں، ہم تعلیم کو پروموٹ کرنا چاہتے ہیں، جماعتِ اسلامی کی حکومت مین علاج بھی مفت ہوگا اور تعلیم بھی مفت ہوگی اور ہماری حکومت میں جو باپ بچیوں کو سکول میں نہیں بھیجے گا وہ جیل میں جائے گا،ہماری حکومت میں نوجوانوں کو روزگار ملے گا، ہر ستر سالہ بوڑھی عورت کو بڑھاپا الائونس ملے گا۔

امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کو کلین گرین اور کرپشن فری بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں