Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں تیز ہواؤں کا راج؛ بوندا باندی کا امکان

کراچی میں تیز ہواؤں کا راج برقرار ہے جس کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ صبح و شام کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 28.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے35 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زائد محسوس کی جائے گی۔

اس کے علاوہ شہر میں 35 تا 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہیں جبکہ 55 تا 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ چل رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کا سلسلہ رات گئے جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح و شام کے اوقات میں بونداباندی کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں