Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دیپیکا پڈوکون کا اپنے شوہر رنویر سنگھ کے نام محبت بھرا پیغام

فرینڈشپ ڈے کے موقع پر، دیپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے انھیں اپنا ‘بہترین دوست’ کہا ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے اپنے شوہر نے نام ایک خوبصورت پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اداکار رنویر سنگھ کو ٹیگ کیا۔

اس پوسٹ کے ذریعے اداکارہ نے ترغیب دی کہ اپنے سب سے اچھے دوست سے شادی کرو اور اس شخص میں سب سے مضبوط اور خوشگوار دوستی تلاش کریں جس سے آپ محبت کرتے ہیں۔ کوئی ایسا شخص جو آپ کے بارے میں بہت زیادہ بات کرے، جس کے ساتھ آپ ہنس سکیں۔ ایسی ہنسی جس سے آپ کے پیٹ میں درد ہوجائے۔

دیپیکا نے چھ سال ڈیٹنگ کے بعد نومبر 2018 میں رنویر کے ساتھ شادی کی۔

انہوں نے فائنڈنگ فینی، رام لیلا، باجی راؤ مستانی، پدماوت اور 83 جیسی کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

کام کے لحاظ سے، رنویر سنگھ اس وقت حال ہی میں ریلیز ہونے والی راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی کی کامیابی میں مصروف ہیں جس میں عالیہ بھٹ کی شریک اداکاری ہے۔ دوسری طرف، دیپیکا کے پاس پربھاس اور امیتابھ بچن کے ساتھ پروجیکٹ K عرف کالکی 2898 AD ہے۔ وہ ریتک روشن کے ساتھ سدھارتھ آنند کی فائٹر کا بھی حصہ ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں