Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنرپنجاب سے چینی قونصلیٹ کے وفد کی ملاقات؛ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں کی قیادت میں چینی قونصلیٹ کے وفد کی گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چینی قونصل جنرل نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو اکتوبر میں عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے موقع پر مدعو بھی کیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات کی جڑیں گہری ہیں اور باہمی احترام، اعتماد اور محبت پر مبنی ہیں، چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

گورنر بلیغ الرحمان نے کہا کہ جب پاکستان کو بجلی کی شدید قلت کا سامنا تھا تو چین نے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پاک چائنہ مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، حکومت نے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کر دی ہے۔

دوسری جانب چینی قونصل جنرل نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔  پاکستان کے ساتھ تعلیم، زراعت، غربت کے خاتمے، صحت کے شعبے میں تعاون اور شراکت داری کو بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرعی تحقیق میں پاکستان اور چین کی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کو بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب کی اہلیہ، چینی قونصل جنرل کی اہلیہ، ڈائریکٹر پولیٹیکل سیکشن، یان یانگ، سیکنڈ سیکریٹری، چن بو، اتاشی اور چینی قونصلیٹ کے دیگر اراکین اس موقع پر موجود تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں