Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خبردار! گھر میں موجود یہ عام سی چیزیں بچوں سے دور رکھیں

عام طور پر والدین ادویات اور صفائی میں استعمال ہونے والی چیزوں کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھتے ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو اس کے علاوہ بھی چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں بچوں کی پہنچ سے ہر حال میں دور رکھنا چاہیے۔

پرفیومز

پرفیوم اور آفٹر شیو جیسی خوشبو سے بچوں کی آنکھیں متاثر ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے، اس لئے یہ اشیاء ہر حال میں ان سے دور رکھیں۔

جلد کی کریمیں اور لوشن

اکژ بچے ان کریمز اور لوشن کو والدین کی غیر موجودگی میں منہ میں لیتے ہیں، جس کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں۔

نیل کئیر پروڈکٹس

ایک رپورٹ کے مطابق نیل پالش بذاتِ خود ایک خطرہ ہے، لیکن نیل پالش ریموور بھی جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ نیل پالش ریموور میں موجود کیمیکلز گلے اور پیٹ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور ایسیٹون زہر کے شدید خدشات کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

ہئیر کئیر پروڈکٹس

بالوں کی دیکھ بھال کیلئے استعمال کیے جانے والے مختلف پروڈکٹس بشمول شیمپو اور ہئیر ڈائی بچوں کو چھونے سے ہی خطر ناک دانوں میں مبتلا کرسکتی ہیں اور اس سے تکلیف دہ جلن بھی ہوسکتی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں