بالی ووڈ کی بیبو، کرینہ کپور کے بہترین دوست کی تصویر دیکھ کر مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بہترین دوست کے ہمراہ نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
اپنی گرل گینگ کے ساتھ فرینڈشپ ڈے گزارنے کے بجائے، اداکارہ کو اکیلے مزیدار اسپیگیٹی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی محبت کا بھی اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ آپ واقعی جانتی ہیں کہ مجھے ہر نوالے پر سب سے زیادہ خوشی کا احساس کیسے دلانا ہے۔
فرینڈشپ ڈے کے موقع پراداکارہ کی اس تصویر میں مداحوں کی جانب سے مزاحیہ ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















