Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رینجرز کی لانڈھی میں کامیاب کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

رینجرز اور انیٹی نارکوٹکس فورس نے لانڈھی شیر پائو کالونی میں کامیاب کارروائی کر کے 2 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان رینجرز سندھ نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 52 کلو حشیش برآمد ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان ماجد اور صادق شہر کے مختلف علاقے میں منشیات فروش کرتے تھے، ملزمان کو کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں