Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں ایس ای ایف سی کے تحت ابتک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ، خلیجی ممالک اور چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ پیٹرولیم سمٹ ،آئی ٹی کانفرس اور زرعی فارمز کے اجراء کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اپیکس کمیٹی نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے سعودی عرب سے اعلیٰ سطحی وفد کے متوقع دورے کے کامیاب انعقاد کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

اجلاس میں ایپکس کمیٹی نے عبوری حکومت سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی پیشرفت کی رفتار برقرار رکھنے کی امید کا اظہار کیا۔

اجلاس میں اپیکس کمیٹی نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی زیر سرپرستی زراعت، معدنیات، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مختلف منصوبوں کی حتمی منظوری دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مختصر مدت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو مکمل طور پر فعال بنانے اور باہمی تعاون کے ذریعے اس کی موثر کارکردگی کو سراہا جبکہ وزیراعظم نے سیمینارز اور منصوبوں کے افتتاح کے ذریعے عالمی رسائی کی حکمت عملی کو بھی سراہا۔

متعلقہ خبریں