Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم کیو ایم نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں

 ایم کیو ایم نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں تاہم پارٹی قیادت کی جانب سے چار امیدواروں کو عام انتخابات کے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تین رہنماؤں کو قومی اسمبلی اور ایک رہنما کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 سے ایم کیو ایم کے رہنما سید حفیظ الدین انتخابات میں حصہ لینگے جبکہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 236 سے محمد اقبال خان انتخابات میں حصہ لینگے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 243 سے ہمایوں عثمان انتخابات میں حصہ لینگے جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 112 سے فیاض الحق خان انتخابات میں حصہ لینگے۔

 رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد تمام امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئندہ آنے والے دنوں میں پارٹی کے مزید رہنماؤں کو عام انتخابات کے ٹکٹ دیے جانے کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں