Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ سندھ کی پنجگور میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی مذمت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پنجگور میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 7 افراد کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بذدلانہ فعل ہے۔

سید مراد علی شاہ نے شہدا کیلئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام نے بتایا ہے کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول تھا جو ضلع کیچ میں بالگترکےعلاقے میں نلی کے مقام پر ہوا، ایک گاڑی کوریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے اڑایا گیا ہے جس میں یوسی بالگتر کے چیئرمین اسحاق یعقوب سمیت 7 افرادجاں بحق  ہوئے۔

متعلقہ خبریں