میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) کے 65ویں یوم شہادت پر افواج پاکستان کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) کو ان کے 65ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طفیل محمد شہید، نشان حیدر کا اعزاز پانے والے دوسرے شہید ہیں۔ انہوں نے 1958 میں مشرقی پاکستان کے لکشمی پور سیکٹر میں جرأت اور بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر طفیل محمد شہید کی شہادت ہمیں وطن عزیز کے دفاع کے لیے دی گئیں پاک فوج کی غیر معمولی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آئیں ان شہداء کو یاد کریں جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، قوم کو اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔



















