Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کراچی بندرگاہ معاہدے میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی

پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ایسٹ وارف ٹرمینل کے معاہدے میں تاحال کوئی بڑی پیشرفت نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے حکومتی لین دین کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ابو ظہبی پورٹ اور پاکستان کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان چار اور پانچ اگست کو مذاکرات حتمی شکل اختیار نہ کر سکے۔

کراچی پورٹ نے مذاکراتی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ابوظہبی پورٹ کے ساتھ معاہدے کو مزید پرکشش بنانے پر مذاکرات کرے۔

حکومت پاکستان کراچی پورٹ ایسٹ وارف کا بلک اور جنرل کارگو ٹرمینل متحدہ عرب امارات کی ابو ظہبی پورٹ کو سرمایہ کار بنانا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی پورٹ ٹرسٹ اور ابوظہبی پورٹس کے درمیان پی آئی سی ٹی چلانے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

دو ماہ قبل ابوظہبی پورٹس اور کراچی پورٹ ٹرسٹ میں پی آئی سی ٹی ٹرمینل کو چلانے کے لئے معاہدے پر دستخط کردیے گئے تھے، ابوظہبی پورٹس 1.8 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

ابوظہبی پورٹس مختلف بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے بشمول پی آئی سی ٹی اوربلک کارگو ٹرمینل وغیرہ کے آپریشن میں ایک اعشاریہ آٹھ ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں