نوازالدین صدیقی فلم ہڈی کے پوسٹر میں خون آلود چاقو تھامے خواجہ سرا کے طور پر خطرناک دکھائی دے رہے ہیں۔
ڈیبیو کرنے والے اکشت اجے شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہڈی میں مرکزی کردار نواز الدین صدیقی ادا کر رہے ہیں،جبکہ انوراگ کشیپ بھی ایک رول میں نظر آئیں گے۔
غیر روایتی کرداروں اور اپنی غیر معمولی فلمی انتخاب کے باعث منفرد مقام رکھنے والے نوازالدین صدیقی اب فلم ہڈی میں ایک ٹرانسجینڈر خاتون کے روپ میں نظر آئیں گے۔
فلمساز نے اس فلم میں اداکار کی پہلی جھلک کی نقاب کشائی کی جو انٹرنیٹ پر زبردست دھوم مچا رہی ہے۔
اس دلچسپ پوسٹر میں نوازالدین صدیقی کو سرخ ساڑھی میں لپٹے ہوئے دکھایا گیا ہے، ان کے ہاتھ میں خون آلود چھری اور چہرے پر شدید تاثرات ہیں جبکہ ان کی آنکھوں میں دہشت ہے۔
پوسٹر کو Zee Studios اور Zee 5 پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے میکرز نے لکھا، “کیا آپ بھی اپنی ہڈیوں میں جوش محسوس کر سکتے ہیں؟ 2023 کی سب سے زیادہ متوقع فلم کے لیے تیار ہوجائیں۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















