Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رجنی کانت کی فلم جیلر کی ریلیز کے موقع پر چھٹی کا اعلان

سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ‘جیلر’ کی دنیا بھر میں 10 اگست کو ریلیز ہونے والی ہے اور بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں شائقین اپنے جوش کو قابو میں نہیں رکھ سکتے ہیں۔

فلم کی ریلیز کی تاریخ قریب آرہی ہے جس کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ رجنی کانت کی فلم جیلر کی ریلیز کے موقع پر دفاتر سے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔

 

اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چنئی اور بنگلورو میں چند دفاتر جیلر کی ریلیز کے دن اپنے ملازمین کو چھٹی دی جائیگی جس کا باقاعدہ نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایک کمپنی نے پائریسی سے بچنے کے لیے اپنے ملازمین کو مفت ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر یہ خبر واقعی سچ ہے، تو اس سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ سپر اسٹار کو کتنا بے مثال اسٹارڈم حاصل ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں