Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی

پاکستان کی معروف اداکارہ عنزیلہ عباسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی صاحبزادی اداکارہ عنزیلہ عباسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

  مذکورہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ عنزیلہ عباسی نے اپنی شادی کے پُرمسرت موقع پر سفید رنگ کا شرارا زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر اور مصنف تاشفین انصاری نے بھی میچنگ کرتے ہوئے سفید سوٹ بوٹ کا انتخاب کیا۔

 

تصاویر : عنزیلہ عباسی رشتہ ازدواج میں منسلک

 

عنزیلہ عباسی رشتۂ ازدواج میں منسلک، شادی و ولیمہ کی تصاویر وائرل

 

اس کے علاوہ ولیمے کی تقریب سے وائرل ہونے والی تصاویر میں بھی اداکارہ عنزیلہ عباسی اور ان کے شوہر تاشفین انصاری کو میچنگ کرتے ہوئے مرون اور بلیک رنگ کے لباس میں دیکھا گیا۔

عنزیلہ عباسی رشتۂ ازدواج میں منسلک، شادی و ولیمہ کی تصاویر وائرل

 

شادی اور ولیمے کی تقریب میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ مختلف شخصیات جن میں انوشے عباسی، عدنان جیلانی، شہود علوی، غزالہ جاوید، اشنا شاہ سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں