Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی عام انتخابات کے بروقت انعقاد سے متعلق غیر یقینی کا شکار

پیپلز پارٹی عام انتخابات کے بروقت انعقاد سے متعلق غیر یقینی کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات میں ممکنہ تاخیر کے پیش نظر پیپلز پارٹی نے انتخابی مہم روک دی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے 17 جون کو سوات سے انتخابی مہم شروع کی تھی۔

پیپلز پارٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سیاسی جماعتیں انتخابات میں ممکنہ تاخیر سے آگاہ ہیں، عالمی انتخابی آبزرور الیکشن کے بروقت انعقاد کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں، نگران سیٹ اپ کے طویل ہونے کا امکان ہے، سیاسی قیادت ممکنہ طویل نگران سیٹ اپ کو زیر بحث لا چکی ہیں، سیاسی جماعتوں کا انتخابی مہم تاحال شروع نہ کرنا معنی خیز ہے۔

پی پی ذرائع کے مطابق اسمبلی کی مدت ختم ہو گئی لیکن کسی جماعت نے انتخابی مہم شروع نہیں کی، ماضی میں حکمران جماعت چھ ماہ قبل انتخابی مہم کا آغاز کرتی تھی لیکن اب تو سیاسی جماعتوں نے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور انتخابی جلسوں کا اعلان بھی نہیں کیا۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں