Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہورہائی کورٹ کا درخواست گزارکی پرویزالٰہی سے ملاقات کرانے کا حکم

لاہورہائی کورٹ نے درخواست گزارکی پرویزالٰہی سے قانون کے مطابق ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت عالیہ نے درخواست گزارکی دس اگست کو پرویزالٰہی سے قانون کے مطابق ملاقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری وکیل یہ ملاقات کروا کر عدالت کو اگاہ کریں۔

 سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار، اس کی بیٹیوں اور بیٹے کو جیل میں پرویز الٰہی اے ملاقات کرادی گئی ہے۔ یہ ملاقات 27جولائی کو کروا دی گئی۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے پرویزالٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کی جس میں وکیل درخواست گزارنے مؤقف اختیارکیا کہ عدالت نے تمام مقدمات میں پرویز الٰہی کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حکومت نے شوہرکو رہا کرنے کی بجائے نظربند کر دیا۔ درخواست گزار کو شوہر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ استدعا ہے کہ عدالت قانون کے مطابق پرویزالٰہی سے ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں