بالی ووڈ میں شاندار کامیابی کے بعد معروف اداکارہ اب ہالی ووڈ میں بھی اپنی قسمت آزمانے کے لئے تیار ہیں۔
راکی اور رانی کی پریم کہانی کی اداکارہ عالیہ بھٹ کی گیل گیڈوٹ کے ہمراہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔
اس ویڈیو میں عالیہ کو اپنی ہالی ووڈ کی ساتھی اداکارہ کو تیلگو زبان سکھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
Alia Bhatt teaching Telugu to Gal Gadot was not on my 2023 Bingo card pic.twitter.com/nsr7UJfwIL
— sagar (@alianator07) August 7, 2023
حالیہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ عالیہ گیل کو “اندرکی ناماسکرم” اور “میکو نا مدولو” کے جملے بولنے میں مدد کرتی ہیں جبکہ گیل اعتماد کے ساتھ ان جملوں کو دہراتی ہیں اور مداحوں کو متاثر کرتی ہیں۔
خیال رہے کہ ایکانٹرویو میں، گیل نے انکشاف کیا تھا کہ وہ عالیہ بھٹ کی مداح رہی ہیں۔”میں بہت پہلے سے عالیہ کی مداح ہوں، میں نے RRR دیکھی ہے۔ ہم کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھے جو تازہ دم نظر آئے، اس کرداروں کو پیش کرنے کی صلاحیت، اور خوبصورت بھی ہو۔ اور عالیہ بہترین انتخاب تھیں،”
عالیہ نیٹ فلکس فلم ’ہارٹ آف سٹون‘ کے ساتھ ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں، جو 11 اگست سے نشر ہونے والی ہے۔ وہ گیل گیڈوٹ اور جیمی ڈورنن کے ساتھ اداکاری کریں گی، اور جاسوس فلم میں ولن کا کردار ادا کریں گی۔ ایک انٹرویو میں عالیہ نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں انگریزی میں اپنی لائنیں بولنے کی عادت ڈالنے میں کچھ وقت لگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















