Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ق لیگ کو بڑا دھچکا؛ استحکام پاکستان پارٹی نے بڑی وکٹیں گرادیں

استحکام پاکستان پارٹی نے ق لیگ کی بڑی وکٹیں گرا دی ہیں۔

  تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے سینئر رہنما استحکام پاکستان پارٹی میاں خالد محمود سے ملاقات کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

شیخوپورہ سے منیر عالم صدیقی، ایاز خان، محمد خلیل، سیٹھ اسلام اور بابر بھٹی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ق ننکانہ صاحب رائے خلیل نے بھی میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا، جنرل سیکرٹری لیبر ونگ مسلم لیگ ق ننکانہ صاحب سید کلیم حیدر شاہ بھی آئی پی پی میں شامل ہو گئے۔

میاں خالد محمود نے کارکنان و رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا، گلے میں پارٹی پرچم کے مفلر پہنائے، کارکنان نے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

کارکنوں کا کہنا تھا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، استحکام پاکستان پارٹی ملک و قوم کے تابناک مستقبل کی ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت ملک کی تعمیر، ترقی اور خوشحالی کی خواہاں ہے، جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں