پاکستان کے معروف ڈیزائنر نومی انصاری نے یوٹیوبر نادر علی پر غصے کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں معروف یوٹیوبر نادر علی کی پوڈ کاسٹ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس میں نادر علی اداکارہ و سپر ماڈل نادیہ حسین سے پوچھ رہے ہیں کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کسی ایسی اداکارہ کا نام بتائیں جو آپ کو لگتا ہو کہ بہت ہی بدشکل ہے؟
اس سوال کے جواب میں نادیہ کہتی ہیں کہ ہماری انڈسٹری میں ایسی کوئی بھی اداکار نہیں ہے۔
اس بات پر نادر نے کہا کہ آپ بہت زیادہ محفوظ طریقے سے کھیل رہی ہیں۔
تاہم اب اس ویڈیو کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپلوڈ کرتے ہوئے پاکستانی معروف ڈینزائنر نومی انصاری نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

نومی انصاری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اس ناقابل برداشت انسان کو دیکھو جو دوسروں کو بدصورت کہہ رہا ہے، اسے اس قسم کی گفتگو کی اجازت کیوں ہے، ہمارے سیلبریٹی اس کو اجازت کیوں دیتے ہیں؟
نومی انصاری نے اداکارہ نادیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ آپ کے لیے برا محسوس ہو رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















