وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز جی ایچ کیو میں شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت اور خطاب میرے لیے ایک اعزاز کی بات تھی۔
وزیر اعظم نے کہ
ا کہ یہ تمام عظیم خاندان جن کے پیارے ہمارے محفوظ اور روشن مستقبل کے لیے قربان ہو گئے، پوری قوم کے محسن ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اپنے خطاب میں میں نے واضح کیا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ملک پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور خود کفیل بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے اتحادی حکومت نے ایس ائی ایف سی کی صورت میں معاشی بحالی کے منصوبے کی بنیاد رکھ دی ہے۔
ضرور پڑھیں؛ وزیر اعظم شہباز شریف کا جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















