بالی وڈ اداکار سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور نے اپنایا گلیمرس اور بولڈ انداز جوکہ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
شنایا کپور نے حال ہی میں ایک فوٹوشوٹ کرایا ، جس میں وہ کافی خوبصورت اور بولڈ لگ رہی ہیں ۔
View this post on Instagram
شنایا کپور نے اپنی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
شنایا کپور اداکار سنجے کپور کی بیٹی ، انیل کپور کی بھتیجی اور سونم کپور کی کزن ہیں، شنایا کپور کو بالی وڈ میں پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کرن جوہر لانچ کرنے جارہے ہیں جو اس سے قبل کئی اسٹار کڈز کو لانچ کرچکے ہیں۔
کرن جوہر نے شنایا کپور کی پہلی فلم ’بے دھڑک‘ کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















