نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات دینے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شاندار کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد دیں گے۔
ڈی آئی جی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور اور اے ایس پی ایاز خان کو 03 لاکھ روپے اور تعریفی اسناد دینے کی منظوری دے دی گئی۔
ڈی ایس پیز بلال احمد خان اور علی عباس کو 03 لاکھ روپے دینے کی منظوری دے دی گئی۔
ایس پیز عمارہ شیرازی، عبدالوہاب، حمزہ امان اللہ، دوست محمد، محمد عبداللہ لک، ایس پیز حسن جاوید بھٹی، شہزاد رفیق، وقار عظیم، ذوہیب نصراللہ اور ارسلان زاہد کو ڈیڑھ لاکھ روپے کیش اور تعریفی اسناد دینے کی منظوری دی گئی۔
اے ایس پیز سیدہ شہربانو، بشری نثار، سعد آفریدی، سدرہ خان اور رانا زاہد حسین کو 01 لاکھ روپے اور تعریفی اسناد دینے کی منظوری دی گئی۔
آپریشن و انویسٹی گیشن میں تعینات دیگر افسران و اہلکاروں کو بھی کیش انعامات دینے کی منظوری دی گئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ان افسران و اہلکاروں نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں، ان فرض شناس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے سینٹرل پولیس آفس میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی جانب سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور افسران و اہلکاروں کو انعامات دیں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی و امن و امان کو برقرار رکھنا اولین ترجیح، بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکار حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں، ایسی تقریبات پوری فورس کا مورال بلند کرنے کا باعث بنتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















